29 مارچ 2014 - 19:30
ایران، صدر مملکت کی جانب سے زیر علاج شہدا کے والدین کی عیادت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ سب کو مل کر اس سال اقتصاد اور ثقافت کے میدانوں میں جہادی کوششیں کرنی چاہئیں اور جہادی تدابیر سے ملک کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کل شام تہران کے خاتم الانبیاء اسپتال میں زیر علاج شہدا کے والدین کی عیادت کی۔ انہوں نے شہدا کے والدین کو ملت ایران کے لئے نعمت قرار دیتے ہوئے ان کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ صدر ایران جناب حسن روحانی نے کہا کہ ان بزرگوں نے جب ان میں طاقت تھی تو اپنے بچوں کو ملک کے دفاع کے لئے محاذ پر بھیجا تھا اور آج ہمارا یہ انسانی، اخلاقی اور انقلابی فریضہ ہے کہ ہم ان کی بھرپور خدمت کریں۔ صدر مملکت جناب روحانی نے خاتم الانبیاء اسپتال کے آئي سی یو شعبے کے ڈاکٹروں اور نرسوں سے ملاقات میں شہدا کے والدین کی خدمت کو عظیم عمل سے تعبیر کیا اور ان کے لئے کامیابی کی آرزو کی۔......./169